الیکشن پاکستان کراٹے فیڈریشن ؛ محمد جہانگیر چیئرمین ، احمد بیگ صدر منتخب

"الیکشن پاکستان کراٹے فیڈریشن”

 محمد جہانگیر آ ئندہ چار سال 2024 تا 2028 کیلئے پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین، احمد بیگ صدر،

مس عندلیب ساندھو جنرل سیکریٹری اور خورشید خان خیبرپختونخوا ٹریزرار منتخب ھوگۓ۔

پاکستان کراٹے فیڈریشن کے الیکشن اولمپک ھاؤس لاھور میں آج مورخہ 17 نومبر 2024 بروز اتوار پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے آبزرور جناب حافظ عمران بٹ صاحب کی موجودگی میں منعقد ھوۓ۔

آئندہ چار سالوں کیلئے منتخب ھونے والے دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر سینسی نسیم قریشی سندھ، نائب صدور میجر علی زیدی واپڈا، میجر محمد سلیم آرمی، سینسی بابر اقبال بلوچستان اور سینسی فرمان احمد ریفری ایسوسی ایشن،

لیڈی وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر قرا تلعین خان سندھ، ایسوسی ایٹ سیکریٹری سینسی محمد ندیم پنجاب، لیڈی ایسوسی ایٹ سیکریٹری سینسی قراتلعین وومن ایسوسی ایشن،ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میں جناب آغا ناصر پولیس،

سینسی محمد امجد ریلوے، جناب شاہجید حسین، ڈاکٹر عمارہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن، چوھدری عاصم خیبرپختونخوا، اور عدیل احمد اسلام آباد شامل ہیں۔

پوری کراٹے فیملی آف پاکستان کی جانب سے نو منتخب عہدیداران کو زبردست مبارکباد پیش ۔۔

تعارف: News Editor