خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے

خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے

ڈی آئی جی پولیس اعجاز احمد چیئر مین ، خالد وقار چمکنی صدر اور بختیار عالم جنرل سیکرٹری چن لئے گئے

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے انتخابات آئندہ چار سال کیلئے مکمل ہوگئے ، ڈی آئی جی پولیس اعجاز احمد چیئر مین ، خالد وقار چمکنی صدر اور بختیار عالم جنرل سیکرٹری چن لئے گئے ،

ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس برائے انتخابات سینئرنائب صدر فقیر محمد اعوان کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈی آئی خان ، بنوں ، کوہاٹ ، ملاکنڈ ، مردان ، ہزارہ اور پشاور ڈویژن کے نمائندوں نے شرکت کی ،

خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے بیڈمنٹن سیکرٹری امجد خان ، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے کوچ واصف اﷲ اور پاکستان والی بال فیڈریشن کے محمد جاوید بطور آبزرور شریک ہوئے ،

اجلاس کے شرکا ءنے متفقہ طور پر خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے اگلے چار سالوں کیلئے عہدیداروں کے پینل کو منظور کرلیا ،

عہدیداروں میں ڈی آئی جی اعجاز احمد چیئر مین، شوکت علی ڈپٹی چیئر مین ، خالد وقار چمکنی صدر ، فقیر محمد اعوان سینئر نائب صدر اور اسماعیل شاہ فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔

اس موقع پر نومنتخب صدر خالد وقار نے تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا کہ وہ صوبے میں والی بال کھیل کے فروغ وترقی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں والی بال کھیل کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان والی بال ٹیم کے سینئر اور جونیئر ٹیم میں زیادہ تر کھلاڑیوں کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے ۔

تعارف: News Editor