خیبر پختونخوا ویمن بیڈمنٹن چیمپئن شپ پشاور کی فریال نے جیت لی

خیبر پختونخوا ویمن بیڈمنٹن چیمپئن شپ پشاور کی فریال نے جیت لی

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال خٹک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ)

خیبرپختونخوا ویمن بیڈمنٹن چیمپئن شپ پشاور کی فریال ارشد نے جیت لی فائنل میں فریال نے مردان کی سپنا کو دوصفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ،

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال خٹک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ منیبہ فاطمہ، اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ بشارت شاہ ،

صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد امجد خان ، آرگنائزنگ سیکرٹری بشریٰ، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن مانسہرہ نورالحسن ، کوچز حیات اﷲ ، ندیم خان ، فنانس سیکرٹری میاں صداقت شاہ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں،

ضلعی انتظامیہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس مانسہرہ اور صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے منعقدہ خیبرپختونخوا ویمن بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے مقابلے گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئے ،

سنگل فائنل میں پشاور کی فریال ارشد نے مردان کی سپنا کو دو صفر سے شکست دی جبکہ ڈبلز پشاور کی فریال اور خکلا نے پشاور ہی کی عنبر اور تانو زمان کو دوصفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ،

اس موقع پر صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد خان اور آرگنائزنگ سیکرٹری بشریٰ نے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر کمشنر ہزارہ ظہر السلام ،

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال اور ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن مانسہرہ کا شکریہ ادا کیا  اور امید ظاہرہ کی یہ سلسلہ مستقبل میں بھی اسی طرح جاری رہیگا ،

چیمپیئن شپ میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے60 سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جن میں پشاور ، چارسدہ ، سوات ، مردان ، نوشہرہ ، کوہاٹ ، صوابی ، ایبٹ آباد ، ہری ہور ، اور مانسہرہ کے کھلاڑی شامل ہیں۔

تعارف: News Editor