سندھ سوئمنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات۔کرنل (ر) سعید احمد صدر،دانش علی لاکھانی ایس وی پی منتخب
مامون رشید، شاہد میمن، جمیل عباسی، محمد طلحہ نائب صدور،محمد اظہارالحق سیکریٹری کامیاب
کراچی۔ سندھ سوئمنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں آئندہ چار سالہ مدّت کیلئے کرنل (ر) سعید احمد صدر اور دانش علی لاکھانی سینیئر نائب صدر منتخب ہوگئے
نیو ناظم آباد جیمخانہ کراچی میں ہونے والے الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ جنرل کونسل اجلاس میں پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے چیئرمین میجر (ر) ماجد وسیم، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت اور سندھ اسپورٹس بورڈ سے محمد عثمان احمد نے بحیثیت آبزرور شرکت کی
تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے کامیاب ہونے والے دیگر عہدیداران میں مامون رشید، شاہد میمن، جمیل عباسی، محمد طلحہ نائب صدور، جنرل سیکریٹری محمد اظہارالحق جنرل سیکریٹری جبکہ سیکریٹری فنانس کیلئے ابراہیم راشد کے نام شامل ہیں ایسوسی ایٹ سیکریٹری کیلئے محمد آصف اور آفتاب حسین نے کامیابی حاصل کی
اس موقع پر ہاؤس نے گذشتہ اجلاس کے منٹس اورآئندہ سال کے کیلنڈر کی بھی منظوری دی اس موقع پرپا کستان سوئمنگ فیڈریشن کے چیئرمین میجر (ر) ماجد وسیم نے سندھ سوئمنگ ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر کرنل (ر) سعید احمدصدر
اور ایس وی پی دانش علی لاکھانی سمیت دیگر تمام اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ نے ہمیشہ سوئمنگ میں پاکستان کو بہترین ٹیلنٹ فراہم کیا ہے یہاں کے لڑکوں اور لڑکیوں میں اس کھیل میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں
مجھے امید ہے کہ نئی قیادت سندھ میں سوئمنگ کے فروغ اور ترقی کیلئے اپنا بھرپور کرادر ادا کرے گی