ملک سپورٹس نے شمع پریمیئر لیگ کی ٹرافی اپنے نام کرلی

ملک سپورٹس نے شمع پریمیئر لیگ کی ٹرافی اپنے نام کرلی

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) ملک سپورٹس نے آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب کو شکست دیکر شمع پریمئر لیگ سیزن ٹو کی ٹرافی اپنے نام کرلی ،

اس موقع پر شمع ایسوسی ایٹس کے جنرل منیجر ذیشان حمید نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ فرسٹ کلاس کرکٹر حماد الحسن،آرگنائزنگ سیکرٹری حنیف شاہ، ملک سپورٹس کے ایم ڈی ملک فرمان سمیت مختلف کرکٹ کلبوں کے کھلاڑیوں، کوچز اور نمائندوں نے شرکت کی

جمخانہ گراﺅنڈ پر منعقدہ شمع پریمیئر لیگ سیز ن 2 کا فائنل ملک سپورٹس زلمی اور آئی سی ایم ایس کے مابین کھیلاگیا

جس میں ملک سپورٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 172 رنز بنائے جس میں زین 47 ، یوسف32 اور عبداﷲ 40 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے

آئی سی ایم ایس کی جانب سے موبین نے ایک جبران اور وقار نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ جواب میں آئی سی ایم کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 143 رنز بناسکی ، منصور 35 ، عدنان20 زین 22 رنز کے ساتھ نمایاں سکوررہے ،

ملک سپورٹس کی طرف سے علی امتیاز نے بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار ، تنویر نے دو، وصال اور عرفان نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔

اس طرح ملک سپورٹس نے 30 رنز سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی ، لیگ میں 17 ٹیموں نے حصہ لیا ۔

تعارف: News Editor