سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید پاکستانی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ مقرر

عاقب جاوید قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سینئیر ممبر اور سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کو چمپئینز ٹرافی 2025 کے انعقاد تک عبوری مدت کے لے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس دوران مستقل ہیڈ کوچ کی سلیکشن کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا جو چیمپینز ٹرافی کے اختتام تک مکمل ہو جائے گا۔

چیمپینز ٹرافی کے بعد عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں ممبر سلیکشن کمیٹی کے علاوہ اضافی ذمہ داری بھی تفویض کی جائے گی۔ یاد ریے کہ کرکٹ ٹیم کے رنیڈ بال کوچ گیری کرسٹن نے پچھلے ماہ استعفے دے دیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سابق جنوبی افریقی بیٹر گیری کرسٹن نے وائٹ بال ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پاکستان کے حالیہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے عارضی طور پر وائٹ بال کوچ کی ذمہ داری بھی انجام دی۔

تعارف: News Editor