فیصل سپورٹس سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ ؛ حیدری کلب اور سٹی کلب کی شاندار جیت

فیصل سپورٹس سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ ؛ حیدری کرکٹ کلب اور سٹی کرکٹ کلب کی شاندار جیت

راولپنڈی(سپورٹس لنک) فیصل سپورٹس سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ حیدری کرکٹ کلب اور سٹی کرکٹ کلب نے اپنے میچز جیت لیے ۔ لیگ کا افتتاحی میچ ویسٹ انڈیز کرکٹ کلب اور حیدری کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا

جو حیدری کرکٹ کلب نے 6وکٹوں سے جیت لیا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 162رنز بنائیں ۔ جواب میں حیدری کرکٹ کلب نے مقررہ ہدف 18اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔

سائم کو آل راونڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ حیدری کرکٹ کلب کی جانب سے وقاص نے 65اور سائم نے شاندار 50 رنز کی اننگز کھیلی ۔

دوسرے میچ میں سٹی کرکٹ کلب نے الیون سٹار کرکٹ کلب کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ الیون سٹار کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائیں ۔

الیون سٹار کی جانب سے ذیشان ملک نے شاندار 95 رنز بنائے ۔ جواب میں سٹی کرکٹ کلب نے ہدف باآاسانی 2وکٹوں کےنقصان پر پورا کر لیا۔ سٹی کلب کی جانب سے احتشام نے شاندار 109 رنز بنائے جبکہ محمد ابراہیم نے 42 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔ احتشام سنچری سکور کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

لیگ کےآج بھی دو میچز بنائیں جائینگے ۔ پہلا میچ صبح نو بجے نیو پنڈی جمخانہ اور پوٹھوہار کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ دن ایک بجے وکٹری کرکٹ کلب اور النور کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تعارف: News Editor