ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ میں اسٹارز اور انونسبلز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے
کراچی، 18 نومبر 2024:ء
ایچ پی سی اوول گراونڈ، کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کانکرز کو اسٹارز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کر نا پڑا،اسٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیااور کانکرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
کانکرز کی ٹیم نے 46.5 اوورز میں دس وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے، نجیحہ علوی 31 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
اسٹارز کی جانب سے طوبا حسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
اسٹارز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اسٹارز کی سدرہ امین 53 رنز کی شاندار اننگر کھیلی۔
کانکرز کی ماہ نور آفتاب نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں،
اسٹارز کی سدرہ امین کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس، کراچی میں کھیلے گئے میچ میں انونسیبلز نے چیلنجرز کو 19 رنز سے شکست دے دی، چیلنجرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا،
انوینسبلز نے مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنزبنائے، انوینسبلز کی جانب سے ارم جاوید نے 126 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ عمیمہ سہیل نے ناقابل شکست 110 دس رنز بنائے۔
چیلنجرز کی زیب النسا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ چیلنجرز کی ٹیم مطلوبہ ہد ف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 267 بنا سکی،
چیلنجرز کی جانب سے گل رخ نے 71 اور عالیہ ریاض نے 51 رنز کی اننگز کھیلیں۔
انونسیبلز کی نور الایمان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ انونسیبلز کی عمیمہ سہیل پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔