چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ اسلام آباد میں شروع

چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ اسلام آباد میں شروع

(اصغر علی مبارک)

اسلام آباد; چیف آف دی ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کا آغاز اسلام آباد میں سرینا ہوٹلز کے تعاون سے مصحف سکواش کمپلیکس میں ہوا سیکرٹری پی ایس ایف ایئر کموڈور (ر) عامر نواز کے مطابق ٹورنامنٹ میں 15000 امریکی ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

چیمپئن شپ میں سات پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ دنیا بھر سے 17 عالمی رینکنگ کھلاڑیوں کا گروپ حصہ لے رہا ہے۔ کھلاڑیوں میں بیلجیئم، ہانگ کانگ، چین، آئرلینڈ اور نیدرلینڈ سے ایک ایک، انگلینڈ اور کویت کے دو دو، ملائیشیا کے چار اور مصر کے پانچ کھلاڑی شامل ہیں۔

پہلے راؤنڈ کے میچوں کے تفصیلی نتائج درج ذیل ہیں،ابراہیم الکبانی ,مصر کوبائی ملی, ڈنکن لی ( ملائیشیا) نے ولسن چن ( ہانگ کانگ) کو 11-3، 11-8، 11-6 (21 منٹ) سے شکست دی,

طیب اسلم (پاکستان) نے احمد شریف (مصر ) کو 11-4، 9-11، 11-8، 11-4 (33 منٹ) سے شکست دی,ڈیرن پراگسم (ملائیشیا) کوکوبائی ملی,سیف ال شیناوی (مصر ) کو کوبائی ملی,حافظ ظفری (ملائیشیا) نے انس علی شاہ (پاکستان) کو 3-11، 7-11، 11-6 11-3، 11-6 (48 منٹ) سے شکست دی,

یاسین شودھی(مصر ) نے ہیسٹن ملک (انگلینڈ ) کو 11-4، 11-7، 11-1 (21 منٹ) سے شکست دی,ناصر اقبال(پاکستان) کوبائی ملی,ایم اصحاب عرفان(پاکستان)کوبائی ملی عبداللہ نواز (پاکستان) نے اونگ سائی ہنگ (ملائیشیا)کو 11-1، 9-11، 11-5، 9-11، 11-6 (35 منٹ) سے شکست دی ,

فرحان محبوب (پاکستان) نے ہارون آلپریس (Irl) کو 11-8، 11-6، 11-4 (26 منٹ) سے شکست دی روون ڈیمنگ ( نیدرلینڈ)کوبائی ملی پیری ملک (انگلینڈ ) کوبائی ملی۔ عمار التمیمی (کویت) نے محمد عبدالقادر (پاکستان) کو 11-8، 11-8، 11-5 (25 منٹ) سے شکست دی,

حازم حسام (مصر ) نے صدام الحق (پاکستان) کو 11-6، 11-7، 10-12، 11-7 (32 منٹ) سے شکست دی,نور زمان (پاکستان) کوبائی ملی,دوسرے راؤنڈ کے میچز آج 19 نومبر 2024 کو دن 1200 بجے سے کھیلے جائیں گے۔

تعارف: News Editor