کے ایچ اے دس روزہ فری ونٹر ہاکی کیمپ کا اعلان:آئندہ ماہ لگایا جائے گا
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کے تعاون سے فری ونٹر ہاکی کیمپ آئندہ ماہ لگایا جائے گا
جس میں نو عمر اورابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔کے ایچ اے کے کوچز کی زیر نگرانی دس روزہ تربیتی کیمپ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس،گلشن اقبال نزد نیپا چورنگی ،ہاکی گراؤنڈ پر منعقد کیا جائے گا
جس میں آٹھ سے 25سال تک کی عمر کے کھلاڑی شرکت کر سکیں گے،تربیتی کیمپ میں شمولیت کے لئے رجسٹریشن جاری ہے جس کی آخری تاریخ 27نومبر مقرر کی گئی ہے۔
کے ایچ اے کے سیکریٹری اولمپئن حنیف خان کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ تربیتی کیمپ یکم سے دس دسمبر تک منعقد ہوگا جس کے دوران روزانہ سہ پہر تین سے شام چھ بجے تک کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے گی اور ان کی ہاکی اسکلز میں بہتری کے لئے کام کیا جائے گا۔
تربیتی کیمپ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رجسٹریشن کے سلسلے میں امتیاز الحسن،اوصاف ربانی،فیصل اسماعیل،عرفان طاہر،سمیرا نسیم،بتول کاظم،کشمالہ بتول اور مومل سکینہ سے رابطہ کریں۔
رجسٹریشن فارم کے ایچ اے کے آفیشل فیس بک پیج پر دستیاب ہیں یا کے ایچ اے کے آفس ایس ٹی-17،بلاک 5، یونیورسٹی روڈ ،کراچی سے حاصل کرسکتے ہیں اسکے علاوہ کے ایچ اے کی ویب سائٹ اور واٹس ایپ نمبر 03002018085 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تربیتی کیمپ کا مقصد نوجوان اور ابھرتے ہوئے ہاکی کھلاڑیوں کی ہاکی اسکلز میں بہتری اور پاکستان ہاکی کے عروج کو واپس لانے کے لئے سفر کا آغاز ہے،
ہم سب اس تربیتی کیمپ کے حوالے سے بہت بر جوش اور کراچی کے نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں بھر پور کردار ادا کرنے کے لئے تیار بھی ہیں۔