خیبر پختونخوا انٹر ریجنل سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ 21 سے 23 نومبر تک پشاور میں منعقد ہوگا۔
اس ایونٹ میں صوبے کے تمام ریجنز کے ونر ٹیمیں شرکت کریں گی۔
اس ایونٹ کے آغاز میں ابتدائی راؤنڈ میں انٹرا ڈسٹرکٹ مقابلے ہوئے جس کے بعد سکولوں کی سطح پر ریجنل ہیڈکوارٹرز میں انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے منعقد کیئے گئے۔ ان مقابلوں کے بعد اب پشاور میں انٹر ریجنل مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے
جن میں انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں میں فاتح ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انٹر ریجنل ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے اس ایونٹ میں وونر اور رنر آپ آنے والی ٹیمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب قومی سطح کے انٹر سکول کرکٹ مقابلوں کے ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرے گی۔
اس ایونٹ کے حوالے سے خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان کا کہنا ہے کہ یہ نچھلی سطح سے قدرتی ٹیلنٹ کو سامنے لانے کےلئے ایک اہم کوشش ہے جسکا انعقاد محکمہ سپورٹس کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کرکٹ کے میدان میں اس ایونٹ کے ذریعے ہونہار کھلاڑی سامنے آئیں گے جو مستقبل میں ملک کا نام روشن کریں گے
انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ کھیلوں کے حوالے سے میرٹ اور شفافیت کے تحت قدرتی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑیوں کو سامنے لایا جائے اور انکی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ ہم صوبے میں تمام کھیلوں کے فروغ کو ترجیح دے رہے ہیں جن میں ثقافتی کھیل اور دیگر اہم کھیلیں شامل ہیں۔