ورلڈ باکسنگ کمپیٹیشن رولز،” ڈوپنگ اور فٹنیس” پر حیدرآباد میں ورکشاپ کا انعقاد
مہمان خصوصی مریم کیریو،اصغر بلوچ،پرویز شیخ،احمد نواز،سردار عطا بلوچ، رمیز راجہ نے لیکچرز دیئے
SSB ہاسٹل ہال میں منعقدہ ورکشاپ میں مختلف ضلعوں کے باکسرز،کوچز و عہدیداران کی شرکت۔
حیدرآباد(پرویز شیخ) سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام "ورلڈ باکسنگ کمپیٹیشن رولز، ڈوپنگ اور فٹنیس” پر ورکشاپ کا سندھ اسپورٹس بورڈ ہاسٹل ہال حیدرآباد میں کیا گیا۔
جس میں مریم کیریو DSO حیدرآباد، محمد اصغر بلوچ،صدر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن، پرویز احمد شیخ ایسوسی ایٹ سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن، احمد نواز نے سینئر DPE و صدر PDP فائونڈیشن پاکستان،
سردار عطا محمد بلوچ،صدر حیدرآباد ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن اور رمیز راجہ کووآرڈینیٹر حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی نے شرکت کی۔
تلاوت کلام پاک کے بعد پرویز احمد شیخ نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ورکشاپ کی اہمیت، افادیت اور ضرورت کے بارے میں آگاہ کیا۔ محمد اصغر بلوچ نے ورلڈ باکسنگ افیئرز اور قوانین کے بارے میں آگاہی دی اور عملی مشقیں کرائیں۔ احمد نواز نے ڈوپنگ سے متعلق اہم نکات پر آگاہی دی۔
مریم کیریو نے فٹنس اور اسپورٹس کی مختلف تکنیکس کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ شرکاء کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے گئے۔ تقریب تقسیم انعامات سے قبل گیسٹ اسپیکرز و مہمانوں کو اجرک اور شیلڈز پیش کی گئیں اور شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
آخر میں سردار عطا محمد بلوچ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور محمد اصغر بلوچ کی باکسنگ میں خدمات کی تعریف کی۔ ورکشاپ میں مختلف ضلعوں کے باکسرز، کوچز و عہدیداران نے شرکت کی۔