کیوی کرکٹر بریسویل کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت ، ایک ماہ پابندی

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر ڈاؤگ بریس ویل کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر کرکٹ کھیلنے پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

ویلنگٹن کے خلاف جنوری میں سنٹرل ڈسٹرکٹس کے لیے ڈومیسٹک ٹی 20 میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد 34 سالہ ڈاؤگ بریس ویل نے کوکین کا استعمال کیا تھا۔

انہوں نے میچ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم سنٹرل ڈسٹرکٹس کو 6وکٹوں سے فتح دلائی تھی ۔سپورٹ انٹیگریٹی کمیشن نے تصدیق کی کہ ڈاؤگ بریس ویل نے کوکین کا استعمال کیا تھا

جس کے بعد ان کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا جو مثبت آیا۔سپورٹ انٹیگریٹی کمیشن کی چیف ایگزیکٹو ریبیکا رولز نے کھلاڑیوں کو رول ماڈل کے طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تعارف: News Editor