کرکٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کی نئی پلیئر رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی پلیئر رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے نمبر پر بدستور موجود ہیں جبکہ انگلش کھلاڑی فل سالٹ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

بھارت کے تلک ورما 69 درجے ترقی کرکے تیسرے نمبر پر آگئے، بھارت کے سوریا کمار یادیو ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

بابر اعظم اور محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل رشید پہلے نمبر پر موجود ہیں، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا دوسرے، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا پاکستان کیخلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر تیسرے نمبر پر آگئے۔

فاسٹ بولر میں حارث رؤف 4 درجے ترقی کرکے 20ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں۔ ٹی 20 کی آل راؤنڈر رینکنگ میں ہاردک پانڈیا پہلے پر بدستور موجود ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!