کرکٹ

قائداعظم ٹرافی : امام الحق ۔ بسم اللہ خان اور اویس ظفر کی سنچریاں

قائداعظم ٹرافی : امام الحق ۔ بسم اللہ خان اور اویس ظفر کی سنچریاں ،

محمد عباس۔ مشتاق کلہوڑو۔ آفاق آفریدی اور عمران رندھاوا کی چھ چھ وکٹیں۔

——————————-

لاہور 20 نومبر ۔ نوازگوھر

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے میچوں کے دوسرے دن کی خاص بات ملتان کے امام الحق ۔کوئٹہ کے بسم اللہ خان اور فیصل آباد کے اویس ظفر کی سنچریاں تھیں ۔

بولنگ میں محمد عباس۔ مشتاق کلہوڑو ۔ آفاق آفریدی اور عمران رندھاوا چھ چھ وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔

مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں لاہور وائٹس کی ٹیم لاڑکانہ کے 202 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں338 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اطیب احمد 90 گوہر حفیظ 71 اور محمد احسن60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ مشتاق کلہوڑو نے 103 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

لاڑکانہ نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 129 رنز بنائے تھے۔اکبرالرحمن 50 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں اسلام آباد کی ٹیم فیصل آباد کے202 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 153 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فیضان ریاض نے63 رنز اسکور کیے۔اسد رضا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
فیصل آباد نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 238 رنز بنائے تھے۔اویس ظفر 14 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے114 اور محمد کاشف 78 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

میرپور اسٹیڈیم میرپور میں سیالکوٹ نے کراچی بلوز کے 171 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 291
رنز بنائے تھے۔ محمد ولید 73 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ عاشر محمود نے 55 رنز اسکور کیے۔تابش خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

ایبٹ آباد اسٹیڈیم ایبٹ آباد میں کراچی وائٹس کی ٹیم بہاولپور کے 248 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 214 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عبدالرحمن نے 62 اور خرم منظور نے 53 رنز اسکور کیے۔عمران رندھاوا نے 28 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

بہاولپور نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنائے تھے۔
اشفاق کرکٹ گراؤنڈ چارسدہ میں ملتان نے آزاد جموں کشمیر کے 188 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز 6 وکٹوں پر 468 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔

امام الحق نے ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری اور فرسٹ کلاس کریئر کی14 ویں سنچری اسکور کی اور 22 چوکوں کی مدد سے 184 رنز بنائے۔اس ٹورنامنٹ میں ان کے رنز کی تعداد 635 ہوگئی ہے۔

امام الحق نے زین عباس کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں 175رنز کا اضافہ کیا۔ زین عباس86 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شرون سراج نے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔ عاقب لیاقت نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

آزاد جموں کشمیر نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 18 رنز بنائے تھے۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں حیدرآباد کی ٹیم ایبٹ آباد کے 290 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 315 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔گوہر علی نے 86 اورعبیداللہ نے 55 رنز اسکور کیے۔خالد عثمان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ایبٹ آباد نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 38 رنز بنائے تھے۔
ریلوے کرکٹ گراؤنڈ ہری پور میں کوئٹہ نے ڈیرہ مراد جمالی کے 144 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 402 رنز بنائے تھے۔ بسم الللہ خان 21 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 147 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ جلات خان 71 عبدالواحد 57 اور محمد ادریس 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دانش عزیز نے 104 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

گوہاٹی کرکٹ اسٹیڈیم صوابی میں فاٹا کی ٹیم لاہور بلوز کے 287 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 230 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد سرور نے 67 رنز بنائے۔ محمد عباس نے 39 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور بلوز نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 119 رنز بنائے تھے۔آفاق آفریدی نے 56 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں راولپنڈی نے پشاور کے 393 رنز کے جواب میں 6 وکٹوں پر 308 رنز بنائے تھے۔عاقب شاہ 94 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔شاداب خان نے 51 اورعمرامین نے 51 رنز بنائے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!