پاکستانی کرکٹر فخر زمان نے نشترآباد پشاور میں آئی سینٹرکا افتتاح کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹر فخرزمان نے نشترآباد پشاورمیں آئی سینٹرکا افتتاح کردیا۔

پشاور ; الخدمت فاونڈیشن کے تحت نوجوانوں کومفت آئی ٹی کورسز اور آن لائن بزنس کی تربیت کے لئے کلاسزکا آغاز کردیا نشترآباد پشاورمیں پہلے آئی ٹی سینٹر کی افتتاحی تقریب الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی دفترمیں صوبائی صدر خالدوقاص کی زیرصدارت منعقد کیا گیا

اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹر فخرزمان مہمان خصوصی تھے تقریب میں الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے خصوصی طور پر شرکت کی

تقرہب میں صوبائی نائب صدر تاج الملوک ،ضلعی صدر ارباب عبدالحسیب ،جنرل سیکرٹری ملک پرویز خان سمیت دیگرمقامی قائدین اور معززین شہر نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔

واضح رہے کہ الخدمت بنوقابل پروگرام کا کراچی،لاہور،اسلام آباد میں کامیاب انعقادکے بعد پشاور میں بھی عملی آغازکردیا گیا جس کےلئے منعقدہ انٹری ٹسٹ میں ایک لاکھ 65ہزار سے زائد طلبہ وطالبات نے حصہ لیا تھا

الخدمت فاونڈیشن نے بنوقابل پروگرام کے تحت ملک بھر میں10لاکھ اور صوبہ خیبرپختونخوا کے3لاکھ سے زائد نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کرانے کا ہدف طے کیا ھے۔

صوبہ خیبرپختونخواکے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر پہلے مرحلے میں آئی ٹی سینٹرز کا آغازکیاجائے گا جس کے بعددیگر اضلاع تک ان سینٹرز کا دائرہ کار بڑھایاجائے گا۔

تعارف: News Editor