پشاور ریجن انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ نیو اسلامیہ ہائی سکول مہمند نے جیت لیا
پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) پشاور ریجن انٹرڈسٹرکٹ سکول چیمپئن شپ نیو اسلامیہ ہائی سکول ضلع مہمند نے جیت لیا ،فائنل میں عثمانیہ ماڈل سکول اینڈ کالج ضلع خیبرکوپانچ وکٹوں سے شکست ، مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع ذاکر اﷲ نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
ان کے ہمراہ ریجنل سپورٹس آفیسرپشاور کاشف فرحان ، ڈی ایس اومہمند فیصل جاوید ، ڈی ایس او ذکا اﷲ،سپروائزر یوسف خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ،
ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخواکے تعاون اور پشاور ریجنل سپورٹس آفس کے زیرنگرانی تحصیل گراﺅنڈ پبی نوشہرہ میں منعقد ہ پشاور ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل نیو اسلامیہ ہائی سکول ضلع مہمند اور عثمانیہ ماڈل سکول اینڈ کالج ضلع خیبر کے مابین کھیلاگیا
جس میں عثمانیہ ماڈل سکول نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 97 رنز بنائے جواب میںنیو اسلامیہ سکول نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کاشف فرحان نے کہا کہ ڈی جی سپورٹس عبدالناصر کی سربراہی میں صوباےءوزیر کھیل سید فخر جہاںکی زیر نگرانی گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور یہ ٹورنامنٹ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ،
انہوں نے کہا کہ ریجن کی فاتح ٹیم 21 نومبر سے شروع ہونے والی انٹر ریجنل سکولز ٹورنامنٹ میں اپنے ریجن کی نمائندگی کرے گی ۔
امید ہے کہ نیو اسلامیہ سکول انٹر ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ اور نیشنل چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریجن اور صوبے کا نام روشن کرے گی ۔
اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں نیو اسلامیہ ہائی سکول مہمند نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈرسکول چمکنی پشاور کو چودہ رنز سے شکست دیدی ، اسلامیہ ہائی سکول مہمند نے پہلے کھیلتے ہوئے 123 رنز بنائے جس کے تعاقب میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چمکنی 109 رنز بناسکی ،
اسی طرح دوسرے سیمی فائنل میں نیو مسلم پبلک چارسدہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 77 رنز بنائے جواب میں عثمانیہ ماڈل سکول اینڈکالج خیبر نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا