آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ اختتام پذیر، پی پی سی مارخور نے ٹرافی اپنے نام کرلی

آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ اختتام پذیر، پی پی سی مارخور نے ٹرافی اپنے نام کرلی ,

صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

پشاور: غنی الرحمن

پشاور پریس کلب کے زیراہتمام منعقدہ آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ اختتام پذیر ہوگیا۔ پی پی سی مارخور نے بہترین کاکردگی دکھاتےہوئے پی پی سی زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر فاتح ہونے کااعزاژحاصل کیا۔

اس موقع پرصوبائی وزیر کھیل سیدبخت جہان۔مہمان خصوصی تھے۔ جنہوں نمایاں پوزیشن لینے والی ٹیموں کوٹرافیاں دیں۔ڈی جی سپورٹس عبدالناصر ، پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک ،خیبریونین آف جرنلسٹس کے صدرکاشف الدین سید، پاکستان کےمعروف سپورٹس صحافی امجد عزیز ملک، پشاور پریس کلب کے سیکرٹری عرفان موسیٰ زئی بھی اس موقع پرموجودتھے۔

جمخانہ کرکٹ گراؤنڈپرہکھیلے جانیوالے لیگ کے فائنل میچ میں پی پی سی زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرررہ اورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 101 رنزسکورکیئے۔ حمید اﷲ 41 اور زوار 23 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے ،

مارخورٹیم کی طرف سے ارشد یوسفزئی ، ارشادعلی اور رضوان زمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اسکےجواب میں پی پی سی مارخور نے مطلوبہ ہدف نے چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا

جس میں اجمل نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 رنز بنائے اور مین آف دی میچ کی ٹرافی حاصل کرلی۔جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر واحد خان اور بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ شاہ فیصل کو دیا گیا ،

پی پی سی زلمی کی جانب سے عصمت شاہ ، طیب اور حمید نے ایک ایک کھلاڑی کواؤٹ کیا۔اختتامی تقریب کےمہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے کھیل سید فخر جہان نے دونوں ٹیموں کو ٹرافیاں دیں۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شیدبخت جہان نے کہا کہ صحافی برداری کوبھی کھیلوں میں حصہ لیناچاہیئے۔ انہیں اپنے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے کھیل کوبھی وقت دیناضروری ہے کیونکہ صحت مند زندگی گزبرنے کاحق ہرکسی کوہے۔موچودہ دورمیں کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیاں بہت اہمیت کے حامل ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت صوبے میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور اسلام اباد میں منعقدہ قائد اعظم گیمز میں خیبرپختونخواکھیلوں کادستہ بھرپور شرکت کرےگی۔ جس کے لئے مختلف مقامات پرٹیمون۔کی سلیکشن کےلئے ٹرائلز کا سلسلہ زوروشورسے جاری۔ہے

صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں نے پشاور پریس کلب کیلئے پانچ لاکھ روپے اور فائنل میچ میں وونر اوررنر آپ ٹیم کیلئے 50،50 ہزار روپے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ میڈیاکرکٹ لیگ میں 18 ٹیموں نے حصہ لیا۔

تعارف: News Editor