ابھرتی ہوئی سکواش سٹار صدف آفریدی قومی و بین الاقوامی سطح پر کامیابی کےحصول کیلئے پرعزم

ابھرتی ہوئی سکواش سٹار صدف آفریدی قومی و بین الاقوامی سطح پر کامیابی کےحصول کیلئے پرعزم

پشاور: غنی الرحمن

 سکواش کے میدان میں نیا ابھرتا ہوا نام صدف آفریدی نے نہایت کم وقت میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارا اور خود کو ایک باصلاحیت کھلاڑی کے طور پر منوایا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدف آفریدی نے کہا کہ سکواش ان کا پسندیدہ کھیل ہے، اور وہ مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کرنے کی خواہشمند ہیں۔

صدف آفریدی کا کہنا تھا کہ سکواش ایک مشکل کھیل ہے، جس میں کھلاڑی کو سخت محنت اور جسمانی فٹنس پر خصوصی توجہ دینی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل سے میں اپنی تربیت کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس پر بھی توجہ دے رہی ہوں تاکہ بہترین کارکردگی دکھا سکوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ انہوں نے سکواش کھیلنا زیادہ عرصہ قبل شروع نہیں کیا، لیکن ان کے کھیل میں بہتری آئی ہے۔ پہلی بار انہوں نے خیرپور میں منعقدہ تیسری خیرپور سکواش چیمپئن شپ کے انڈر 13 کیٹیگری میں حصہ لیا،

جہاں ان کے کھیل کو سکواش کے حلقوں نے بے حد سراہا۔ اوراس پذیرائی نے مجھے مزید حوصلہ دیا اور میرا عزم مضبوط ہوا کہ میں اس کھیل میں ایک منفرد مقام حاصل کروں گی۔

صدف نے بتایا کہ وہ ایک کوالیفائیڈ کوچ کی نگرانی میں روزانہ صبح و شام سکواش کورٹ میں سخت ٹریننگ کرتی ہیں، جبکہ اپنی جسمانی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے بھی مسلسل محنت کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ انشاءاللہ اللہ کے فضل اور اپنی محنت کے ذریعے میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر سکواش میں نمبر ون کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو جاؤں گی۔

دوسری طرف سکواش سے وابستہ کوچز اورسکواش کے سابق نبمورکھلاڑیوں نے بھی اس بچی کے اندرچھپپے ہوئے ٹیلنٹ کی تعریف کی اور اس امیدکااظہارکیاکہ یہ پرعزم اور باصلاحیت کھلاڑی اپنی محنت اور لگن سے مستقبل میں پاکستان کے لیے ایک روشن ستارہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

تعارف: News Editor