انڈر 19 ٹرائنگولر ٹورنامنٹ ; پاکستان میزبان یو اے ای کے خلاف اپنا آخری میچ آج کھیلے گا

پاکستان انڈر 19 ٹیم کا دبئی میں آپشنل ٹریننگ سیشن۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے چھ کھلاڑی آج آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں رہے ہیں۔

کھلاڑیوں میں کپتان سعد بیگ، فہام الحق، عمر زیب، فرحان یوسف، نوید احمد اور ہارون ارشد شامل ہیں۔

دبئی میں جاری انڈر 19 ٹرائنگولر ٹورنامنٹ میں پاکستان میزبان یو اے ای کے خلاف اپنا آخری میچ آج کھیلے گا۔

ون ڈے میچ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ابتک تین میچز کھیلے ہے۔

پاکستان انڈر ٹیم نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں یو اے ای کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کل افغانستان کو پاکستان ٹیم نے 13 رنز سے شکست دی تھی جبکہ اس سے قبل دوسرے میچ میں اسے افغانستان سے شکست کا سامنا رہا تھا۔

تعارف: News Editor