قائداعظم ٹرافی : فاٹا۔ لاہور وائٹس ۔ کوئٹہ اور ملتان کی کامیابی

قائداعظم ٹرافی : فاٹا۔ لاہور وائٹس ۔ کوئٹہ اور ملتان کی کامیابی۔

آفاق آفریدی کی 57 رنز دے کر 8 وکٹوں کی عمدہ کارکردگی۔
عبید شاہ اور موسٰی خان کی میچ میں گیارہ گیارہ وکٹیں۔

——————————-

لاہور 21 نومبر ۔ نوازگوھر

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے میچوں کے تیسرے دن چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ فاٹا نے لاہور بلوز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ اس میچ کی خاص بات فاٹا کے فاسٹ بولر آفاق آفریدی کی کریئر بیسٹ 57 رنز دے کر 8 وکٹوں کی شاندار کارکردگی تھی۔

لاہور وائٹس نے لاڑکانہ کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ کوئٹہ نے ڈیرہ مراد جمالی کو اننگز اور125 رنز سے شکست دی۔ملتان نے آزاد جموں کشمیر کو اننگز اور 112 رنز سے ہرادیا۔

گوہاٹی کرکٹ اسٹیڈیم صوابی میں لاہور بلوز کی ٹیم فاٹا کے خلاف دوسری اننگز میں 120 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔آفاق آفریدی نے 57 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں ۔اسطرح میچ میں انہوں نے 10 وکٹیں حاصل کیں۔

فاٹا کو جیتنے کے لیے 178 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ محمد عثمان 57 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔ گرنے والی چاروں وکٹیں محمد عباس نے حاصل کیں۔ اسطرح میچ میں انہوں نے10 وکٹیں حاصل کیں۔

مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں لاڑکانہ کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف دوسری اننگز میں258 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اکبرالرحمن 59 اور محسن رضا 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔محمد سلمان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔عبیدشاہ نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے اس طرح انہوں نے میچ میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور وائٹس کو جیتنے کے لیے 123 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ عمران ڈوگر78 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
میرپور اسٹیڈیم میرپور میں سیالکوٹ کی ٹیم کراچی بلوز کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 297 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی محمد ولید نے 75 رنز بنائے۔ تابش خان نے 76 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی بلوز نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں پر 214 رنز بنائے تھے۔ سیف اللہ بنگش 103 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ محمد علی اور شعیب اختر نےچار چار وکٹیں حاصل کیں۔

نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں فیصل آباد کی ٹیم اسلام آباد کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 346 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اویس ظفر 145 اور محمد کاشف 98 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔موسیٰ خان نے 68 رنزدے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
موسی خان ابتک اس ٹورنامنٹ میں سب سے38 زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں۔

اسلام آباد کو جیتنے کے لیے 396 رنز کا ہدف ملا ہے۔کھیل کے اختتام پر اس نے 7 وکٹوں پر136 رنز بنائے تھے۔علی تاج نے 53رنز اسکور کیے۔

ایبٹ آباد اسٹیڈیم ایبٹ آباد میں کراچی وائٹس کو بہاولپور کے خلاف جیتنے کے لیے 301رنز کا ہدف ملا ہے۔ اس نے کھیل ختم ہونے پر بغیر کسی نقصان کے 7 رنز بنائے تھے۔اس سے قبل بہاولپور نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں پر266 رنز بنائے تھے۔ علی حمزہ 65۔محمد شہریار 53 اورعابدعلی 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اشفاق کرکٹ گراؤنڈ چارسدہ میں آزاد جموں کشمیر کی ٹیم ملتان کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 168رنز پر آؤٹ ہوکر اننگز اور 112 رنز سے میچ ہارگئی۔ اویس اکرم نے 74 رنز بنائے۔ محمد اسمعیل نے62 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ایبٹ آباد نے حیدرآباد کے خلاف دوسری اننگز میں9 وکٹوں پر 365 رنز بنائے تھے۔محمد عارف 96 خیام خان 63 اور شہاب خان 57 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔ شہریار بلوچ نے86 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔

ریلوے کرکٹ گراؤنڈ ہری پور میں کوئٹہ کی ٹیم ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف پہلی اننگز میں438 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ بسم الللہ خان نے 166 رنز اسکور کیے۔ دانش عزیز نے 114 رنز دے کر7 وکٹیں حاصل کیں۔

ڈیرہ مراد جمالی دوسری اننگز میں 169 رنز پر آؤٹ ہوکر میچ ہارگئی۔داؤد خان نے 54 رنز بنائے۔بختیار شاہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں راولپنڈی کی ٹیم پشاور کے 393 رنز کے جواب میں 348 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔عاقب شاہ نے 105 رنز کی اننگز کھیلی۔نیاز خان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

پشاور کی ٹیم دوسری اننگز میں 195 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔معاذ صداقت نے 85 رنز اسکور کیے۔مہران ممتاز نے 85 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

راولپنڈی کو میچ جیتنے کے لیے241 رنز کا ہدف ملا ہے۔کھیل ختم ہونے پر اس نے 2 وکٹوں پر 19 رنز بنائے تھے۔

تعارف: News Editor