لاہور قلندرز نے گلوبل سپر لیگ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا

لاہور قلندرز نے گلوبل سپر لیگ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا

لاہور(سپوررٹس لنک رپورٹ) گلوبل سپر لیگ کے لیے پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف لاہور قلندرز کے سکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ قلندرز کے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کے 4 کھلاڑی بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کے سپنر تبریز شمسی اور ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھویٹ غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل جبکہ انگلینڈ کے سابق کرکٹر ڈیرن گف پہلی بار لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

فہیم اشرف، تبریز شمسی، کارلوس بریتھویٹ، عارف یعقوب، محمد اخلاق، اور مرزا طاہر بیگ قلندرز کے سکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ سکواڈ میں غیر ملکی کھلاڑی ایڈم روسنگٹن، لیوک ویلز اور ٹام ایبل بھی شامل ہیں۔

قلندرز کے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام سے سلمان مرزا، محمد فیضان اور طیب عباس سکواڈ میں شامل ہیں۔قلندرز کے کوچنگ سٹاف میں ہیڈ کوچ ڈیرن گف، بیٹنگ کوچ امجد علی اور بولنگ کوچ کاشف رضا شامل ہیں۔

فاروق انور بطور مینیجر اور وصیف خالد پرفارمنس مینیجر قلندرز کے ساتھ ہوں گے۔

تعارف: News Editor