محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا
فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 13ویں مرتبہ 10 وکٹیں حاصل کرکے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔
محمد عباس نے یہ سنگ میل قائداعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں لاہور بلیوز کی جانب سے کھیلتے ہوئے فاٹا ریجن کیخلاف عبور کیا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 6 وکٹیں اوردوسری اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔
محمد عباس فہرست میں عمران خان کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ وقار یونس 14 بار اور وسیم اکرم 16 بار 10 وکٹیں لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ محمد عباس رواں قائداعظم ٹرافی کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں،
انہوں نے اب تک 31 وکٹیں حاصل کی ہیں اور ان کی اوسط 14.39 اور اکانومی ریٹ صرف 2.35 ہے محمد عباس نے اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ میڈن اوورز (60) بھی کیے ہیں۔
خیال رہے محمد عباس نے پاکستان کی جانب سے آخری ٹیسٹ میچ اگست 2021 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔