پاکستان انڈر 19 نے یو اے ای انڈر 19 کو 191 رنز سے شکست دے دی
دبئی، 22 نومبر : پاکستان انڈر19 نے یو اے ای انڈر19 کو آسان مقابلے کے بعد191 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے ۔ شاہ زیب خان نے 71 اور فرحان یوسف نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔
یو اے ای کی طرف سے نور اللہ ایوبی اور اودیش سوری نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
یواے ای انڈر 19 کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور انکی پوری ٹیم 36.5 اوور میں 123 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
اودیش سوری 32 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔پاکستان کی طرف سے عمر زیب نے چار اور نوید احمد خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
فہام الحق نے بیٹنگ میں 37 رنز کے ساتھ دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔