قومی کرکٹ سکواڈ آج مقامی وقت کے مطابق 1:30 سے 4:30 تک پریکٹس کرے گا
پاکستانی ٹیم کوئینز سپورٹس کلب میں پریکٹس کرے گی
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو ہوگا
پاکستانی ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے زمبابوے پہنچ گئی
پاکستانی ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے زمبابوے کے شہر بلاوائیو پہنچ گیا جبکہ عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید بلاوائیو میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
پاکستانی اسکواڈ آسٹریلیا سے دبئی کے راستے بلاوائیو پہنچا، کھلاڑی آج بلاوائیو میں آرام کریں گے، پاکستان ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید بلاوائیو میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
زمبابوے اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 24 نومبر کو کوئنز سپورٹس کلب بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ زمبابوے پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 26 نومبر اور تیسرا ور آخری میچ 28 نومبر کو کھیلا جائے گا، تینوں ون ڈے ایک ہی مقام کو ئنز سپورٹس کلب بلاوائیو میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کے خلاف زمبابوے کے 15 رکنی ون ڈے سکواڈ میں کریگ ایروائن (کپتان)، فراز اکرم، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، کلائیو مڈانڈے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، تشنگا موسیکیوا، بلیسنگ مزارابانی، سیچراران، رچرڈان، سیکران اور ڈیوٹی ولیمز شامل ہیں۔
ون ڈے سیریزکے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی اسی مقام پر کھیلی جائے گی۔تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کا پہلا میچ یکم دسمبر،دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 3دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔