ابوظی ٹی 10 سے یواے ای کے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا، اظہر الدین

ابوظی ٹی 10 سے یواے ای کے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا، اظہر الدین

ابوظبی (نوازگوھر)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے ناردرن واریئرز کے لئے پھر مینٹوربن گئے ہیں بھارت کے لئے 99 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے لیجنڈری بلے باز تین برس بعد واریئرز کیمپ میں واپس آئے ہیں جو فرنچائز اپنی تیسری ٹرافی کے لئے کوشش کررہی ہے۔

اظہرالدین کی رہنمائی میں واریئرز نے اپنے سیزن کا آغاز دہلی بلز کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر کیا۔ میچ کے بعد 61 سالہ کرکٹر نے یواے ای کے کھلاڑیوں کی ترقی کی تعریف کی اور وضاحت کی کہ کس طرح تجربہ کار کرکٹ اسٹارز کی موجودگی ٹیلنٹ کو مزید پروان چڑھا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابوظبی ٹی 10 کے لیے تجربہ کار کھلاڑیوں کا ہونا بہت ضروری ہے تاکہ مقامی ٹیلنٹ کو پروان چڑھایا جا سکے۔ وہ یہاں کئی بار آچکے ہیں

اور چند برس قبل متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کے لیے 7 دن تک کیمپ بھی لگایا تھا، گزشتہ برسوں کے دوران متحدہ عرب امارات میں کچھ اچھے کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔

اظہرالدین نے لیگ میں مزید ہندوستانی ٹیلنٹ اور کوچز کو لانے کی ضرورت پر زور دیا اور وضاحت کی کہ اس سے یواے ای کی کرکٹ کو کس طرح آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔

تعارف: News Editor