ابوظہبی ٹی 10؛ ویزے اور گلیسن نے دکن گلیڈی ایٹرز کو آخری گیند پر فتح دلادی

ابوظہبی ٹی 10؛ویزے اور گلیسن نے دکن گلیڈی ایٹرز کو آخری گیند پر فتح دلادی

ابوظہبی : ابوظہبی کی سابق ٹی 10 چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز نے ڈیوڈ ویزے کی جارحانہ اننگز اور رچرڈ گلیسن کی 3 وکٹوں کی بدولت ٹیم ابوظہبی کو رواں سیزن میں پہلی شکست سے دوچار کردیا۔

نمیبیا کے 39 سالہ عالمی کھلاڑی اس وقت میدان میں اترے جب ان کی ٹیم نے 7.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز بنائے تھے۔12 گیندوں پر دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 4 چوکے اور 4 چھکے لگائے اور اپنی ٹیم کو مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔

مارکس اسٹوئنس نے اس وقت گلیڈی ایٹرز کے لیے اہم اننگز بھی کھیلی جب ٹاپ آرڈر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلوی بلے باز نے اپنی اننگز میں 16 گیندوں پر 3 چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔

جونی بیئرسٹو نے 20 گیندوں پر 47 رنز بنا کر ہدف کے تعاقب میں اہم کردار ادا کیا۔ فاسٹ بولر رچرڈ گلیسن نے بیئرسٹو کی اہم وکٹ حاصل کی اور اسی اوور میں مارک ایڈائر کو آؤٹ کرکے ٹیم ابوظبی کی کہانی ختم کردی۔ گلیڈی ایٹرز کی یہ سیزن کی مسلسل تیسری فتح ہے۔

ایک اور میچ میں جانسن چارلس نے محدود اوورز کی کرکٹ میں اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے ناردرن واریئرز کی جانب سے شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو چنئی بریو جیگوارز کے خلاف بڑی فتح دلائی۔

100 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے اسٹار نے 23 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکے کی مدد سے 52 رنز بنائے اور وارئیرز کو آسانی سے جیت دلائی۔

اس سے قبل ٹرینٹ بولٹ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 11 رنز بنائے اور چنئی بریوز واریئرز کو مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز تک محدود کردیا۔

تعارف: News Editor