خیبر پختونخوا کے دانش سکندر نے نیشنل جونیئر انڈر 13 سکواش چیمپئن شپ جیت لی

خیبر پختونخوا کے دانش سکندر نے نیشنل جونیئر انڈر 13 سکواش چیمپئن شپ جیت لی

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)

خیبر پختونخوا کے دانش سکندر نے کراچی میں کھیلی گئی نیشنل جونیئر انڈر 13 سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ وہ سینئر سکواش کوچ طاہر اقبال کے زیرِ نگرانی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس نے ان کی کامیابی کو صوبے اور بنوں کے لئے فخر قرار دیا ہے۔ دانش کو نومبر 2023 میں بینک آف خیبر کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس نے منتخب کر کے انہیں تربیت دی۔

کوچ طاہر اقبال نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا، بینک آف خیبر، خیبرپختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کو خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے دانش جیسے نوجوان ٹیلنٹ کی حمایت اور تربیت کی۔

انہوں نے کہا کہ دانش سکندر کے کھیل کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دیکر انہیں عالمی مقابلوں کے لئے تیار کر رہے ہیں اگر انہوں نے اسی طرح محنت جاری رکھی تو جلد عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر سکواش میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس، خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن اور پاکستان سکواش فیڈریشن کی کوششیں رنگ لائیں گی۔

تعارف: News Editor