ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ جوڈو لیگ کامیابی کےساتھ اختتام پزیر،
بلوچستان نے نور احمد رند کے سربرائی میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی،
لیگ میں مجموعی طور پر 10 ٹیمیں شامل تھیں.
اسلام آباد: تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے وزیر اعظم پاکستان یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جوڈو لیگ میں بلوچستان کی ٹیم نے بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نور احمد رند کی سربرائی میں میل فیمیل 36 کھلاڑیوں پر مشتمل دستے نے شرکت کی،
مقابلوں کا انعقاد لیگ کے بنیاد پر کیا گیا، جس میں بلوچستان کے کھلاڑیوں نے تینیوں صوبوں, وفاق سمیت 10 ٹیمیوں کے کھلاڑیوں کے ساتھ شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا.
فی میل مقابلوں میں فاطمہ نے 70 کے جی میں برونز میڈل، میلز میں نور خان کاکڑ 75 کے جی میں گولڈ، 60 کے جی میں مطیع اللہ نے سلور جبکہ 66 کے جی میں عصمت اللہ، 90 کے جی میں نجیب اللہ نے برونز میڈل حاصل کرکے مجموعی طور پر 5 میڈلز بلوچستان کے نام کئے، کوچنگ کے فرائض محمد رمضان اور شیر خان نے ادا کۓ