ابوظہبی ٹی10: نیو یارک اسٹرائیکرز کی شاندار باؤلنگ نے بازی پلٹ دی

ابوظہبی ٹی10:نیو یارک اسٹرائیکرز کی شاندار باؤلنگ نے بازی پلٹ دی

ابوظہبی : ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ میں نیو یارک اسٹرائیکرز نے بنگلہ ٹائیگرز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پہلی فتح حاصل کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے دفاعی چیمپیئن کیوں ہیں۔

زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسٹرائیکرز نے غیر معمولی باؤلنگ پرفارمنس کے ذریعے 7 وکٹوں سے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔

جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر عقیل حسین نے ٹیم کی بہتر کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گزشتہ میچ میں شکست کے بعد کھیلتے ہوئے ہم نے آج اچھی واپسی کی۔

دو ابتدائی وکٹیں حاصل کرنا بہت اہم تھا اور دوسرے گیند بازوں نے دباؤ برقرار رکھنا جاری رکھا۔ یہ قابل اعتماد جیت ہمیں اگلے میچ میں آگے بڑھنے کے لئے زبردست رفتار فراہم کرے گی۔

اسٹرائیکرز نے ٹیکٹیکل باؤلنگ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ ٹائیگرز کو مقررہ 10 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 66 رنز تک محدود کردیا تھا بولنگ اٹیک کی قیادت عقیل حسین، ریس ٹاپلی اور محمد عامر نے کی جبکہ سنیل نارائن اور متھیشا پتھیرانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اسٹرائیکرز نے مقررہ ہدف صرف 6 اوورز میں حاصل کرلیا وکٹ کیپر بلے باز ڈونووان فریرا نے 9 گیندوں پر ناقابل شکست 21 رنز کی اننگز کھیلی۔ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ نے ٹیم کی مکمل کارکردگی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ میں پہلی جیت بہت خوش ہوں۔

اگرچہ ہم اپنے پہلے میچ لگاتار نہیں جیت رہے ہیں لیکن اگلے دن کھلاڑیوں فارم میں آتے اور مکمل طور پر غلبہ حاصل کرتے ہوئے دیکھنا حیرت انگیز تھا۔

تعارف: News Editor