محمد عامر کی شاندار بالنگ سے نیو یارک اسٹرائیکرز نے ٹیم ابوظہبی کو 10 وکٹوں سے ہرادیا


محمد عامر کی شاندار بالنگ سے نیو یارک اسٹرائیکرز نے ٹیم ابوظہبی کو 10 وکٹوں سے ہرادیا

ابوظہبی (سپورٹس لنک)

ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 میں نیو یارک اسٹرائیکرز نے ٹیم ابوظبی کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ابوظبی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میچ کا آغاز اچھا نہیں کیا ان کی باقاعدگی سے وکٹیں گرتی رہی اور 10 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز ہی بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 2 اوورز میں 7 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کے اسپنر نے بھی دو اوورز میں صرف 14 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عقیل حسین اور خزیمہ تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بعد ازاں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے نیو یارک اسٹرائیکرز کے اوپنر کوشل پریرا اور ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ٹیم کوئی وکٹ نہ کھوئے۔

پریرا نے صرف 26 گیندوں پر ناقابل شکست 56 رنز بنائے جس میں چار چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔ دوسری جانب لیوس نے 12 گیندوں پر 17 رنز بنائے جس کی بدولت اسٹرائیکر نے 6.2 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا

تعارف: News Editor