ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈکپ۔ بنگلہ دیش نے ناقابل شکست سری لنکا کی کامیابیوں کا سلسلہ روک دیا
نیپال نے افغانستان کیخلاف 108 رنز سے فتح حاصل کرلی۔پاکستان کو بھارت کیخلاف واک اوور مل گیا
لاہور۔ چوتھے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی ابتک ناقابل شکست ٹیم سری لنکا کوبنگال ٹائیگرزنے قابو کرلیا میگا ایونٹ کے تیسرے روز باغ جناح کرکٹ گراؤنڈ پر سری لنکا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی
بنگلہ دیش نے 20 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے عاشق الرحمن نے 42 جبکہ محمد سلمان نے 36 رنز بنائے جواب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنا سکی
کپتان چندانہ دیش اپریا نے 44 بالز پر 56 رنز بنائے دمیت سندروان نے 21 رنز اسکور کئے مہیدالاسلام نے 4 اوورز میں 18 رنز دیکر 3 اور عارف حسین نے 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
مہمان خصوصی یو بی ایل کے جنرل مینیجر سینٹرل پنجاب محمد عامر نے چیئرمین پی بی سی سی سید سلطان شاہ کے ہمراہ بنگلہ دیش کے مہید الاسلام کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا
25 نومبر کو شیڈول میچ میں پاکستان کو بھارت کیخلاف واک اوور مل گیاغنی انسیٹیوٹ گراؤنڈ پر نیپال نے افغانستان کیخلاف 108 رنز کے بڑے مارجن سے فتح حاصل کی
افغانستان نے ٹاس جیت کر نیپال کو بیٹنگ کی دعوت دی نیپال کے بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز اسکور کئے پدم باڈیلا نے 92 ناٹ آؤٹ جبکہ نریش نے 72 رنز کی اننگز کھیلی
جواب میں افغانستان کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا سکی کپتان اباسین سیلاب نے عمدہ کھیلتے ہوئے 53 رنز بنائیں نیپال کیجانب سے سنیل مگر نے 18 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں
افغانستان کے چیئرمین ڈس ایبل بورڈ ززاہد اللہ زرداران نے نیپال کے پدم باڈیلا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا 26 نومبر بروز منگل کو باغ جناح گراؤنڈ پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین میچ کھیلا جائے گا جبکہ غنی انسیٹیوٹ کرکٹ گراؤنڈ پر ساؤتھ افریقہ اور نیپال مدمقابل ہوں گے