افغانستان انڈر19 نے فائنل میں پاکستان انڈر 19 کو شکست دے دی

افغانستان انڈر19 نے فائنل میں پاکستان انڈر 19 کو شکست دے دی

دبئی،۔26 نومبر 2024:

افغانستان انڈر 19 نے پاکستان کی ٹیم کو 21 رنز سے شکست دے دی ، آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں جاری سہہ ملکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان انڈر 19 کو افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرناپڑا۔

افغانستان نے ٹاس چیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی ٹیم نے نو وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنائے ۔ افغانستان کے برکت ابراہیمزئی نے 79 رنز کی اننگز کھیلی

پاکستان کی جانب سے علی رضا اور عبدل سبحان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی پوری ٹیم 48 اوورز میں 229 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کی جانب سے ہاروں ارشد نے 70 رنز بنائے۔

تعارف: News Editor