سید عاقل شاہ خیبرپختونخوا ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے

سید عاقل شاہ خیبرپختونخوا ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)

سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ کو آئندہ چار سالوں کے لئے خیبرپختونخوا ریسلنگ ایسوسی ایشن کا صدر اور نعمت اﷲ کوجنرل سیکرٹری منتخب کرلیاگیا۔

اس سلسلے میں خیبرپختونخوا ریسلنگ ایسوسی ایشن جنرل کونسل کا اجلاس سید عاقل شاہ کی زیرصدارت میں منعقدہوا جس میں صوبے کے تمام ڈویڑنوں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں اتفاق رائے سے سابق صوبائی وزیر کھیل وصدر خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن سید عاقل شاہ کو خیبرپختونخوا ریسلنگ ایسوسی ایشن کے آئندہ چارسالہ مدت کیلئے صدرمنتخب کیاگیا

دیگر عہدیداروں میں ہارون رشید سینئر نائب صدر، زاہد خان ، خالد حبیب اور علینہ ریاض نائب صدور ، نعمت اﷲ جنرل سیکرٹری ،نوید الرحمٰن ، عزیر علی شاہ اور نازش علی ایسوسی ایٹ سیکرٹریز ، وسیم افضل فنانس سیکرٹری ،محمد عمر ، صبغت اﷲ، محمد آصف خان اور ناصر علی ایگزیکٹوکونسل کے ارکان شامل ہیں۔

اجلاس میں پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کی طرف سے ذوالفقار بٹ ، صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے بیڈمنٹن سیکرٹری امجد خان اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس کی طرف سے جعفر شاہ نے بطور آبزرور شرکت کی۔

نومنتخب صدر سید عاقل شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ریسلنگ کھیل کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، قائداعظم گیمز اور نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کیلئے بہترین ٹیم کے انتخاب کیلئے میرٹ پر کھلاڑیوںکی سلیکشن کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ قائداعظم گیمزاور نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑی اچھی کی بدولت میڈلز ضرور جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم گیمز کیلئے اوپن ٹرائلز 26نومبر کو پیر بالا ریسلنگ کلب میں منعقدہونگے

جس میں تمام انڈر22 کھلاڑی شرکت کرسکتے ہیں جبکہ نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ، جو 7 دسمبر سے گوجرانوالہ میں منعقد ہوگی ،میں بھی خیبرپختونخوا کے کھلاڑی بھرپور شرکت کریں گے۔

تعارف: News Editor