کھیلوں سے صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہوتا ہے ; عبدالعلیم لاشاری

کھیلوں سے صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہوتا ہے اسی اب کھیلے گا

حیدرآباد کے عنوان سے حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں کھیلوں کا آغاز کردیا گیا ہے

حیدرآباد (رپورٹ عامر کفایت)

ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر حکومت سندھ عبدالعلیم لاشاری نے ڈسٹرکٹ اسپورثس آفیسر حیدآبادمریم کیریو کی نگرانی میں ہونے والے اقبال ڈے اسپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

انھوں نے کہا کہ مریم کیریو نےحیدرآباد کے نوجوانوں ایک شاندار اسپورٹس فیسٹول منعقد کرکے صحت مند معاشرے کا قیام ممکن بنایا ہے اس فیسٹول میں شرکت کرنے والے کھلاڑی مستقبل میں حیدرآبادسندھ اور پاکستان کا نام روشن کریں

گے،اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ اسپورٹس بورڈ امداد علی ابڑو نے کہا کہ سندھ مین کھیلوں کے مقابلے کرانے کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے جو آگے چل کر سندھ اور پاکستان کا نام روشن کر سکیں

قبل ازیں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد و آرگنائزنگ سیکریٹری مریم کیریو نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمان خصوصی عبدالعلیم لاشاری،

امداد علی ابڑو اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی سرپرستی اسی طریح جارہی رہی تو ہم حیدرآباد مین شاندار پروگرام آرگنائز کرتے رہین گے

مریم کیریو نے آرگنائزنگ کمیٹی، ایونٹ آرگنائزراور میڈیا کا بھی شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اپ سے کی بدولت یہ شاندار فیسٹول منعقد ہوا، اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد ریجن ناصر اقبال، اسٹینٹ ڈایریکٹر یاسیر میرانی،ڈی ایس او فرید احمد،

تحیسن چنہ، جیند شیخ، ایونٹ کوآرڈینٹر فیضان شیخ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران ریحانہ بھٹی، خرم رفیع، راؤ عتیق، یاسین شیخ، عامر کفایت، حمیرا رجپوت، شاہد ولی، شبیر گل، صنم بلوچ، ریحان شیخ،پرویز شیخ، وحید شیخ کے علاوہ کھلاڑیوں کی کیثر تعداد موجود تھی۔

تعارف: News Editor