32ویں نیشنل ہینڈ بال چیمپئن شپ ؛ خیبرپختونخوا کی ٹیم کے ٹرائلز چار دسمبر کو پشاور میں ہونگے
32 ویں نیشنل ہینڈ بال چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا کی ہینڈ بال ٹیم کے ٹرائلز چار دسمبر کو پشاور یونیورسٹی ہاسٹل ٹو گراﺅنڈ پر منعقد ہونگے چیمپئن شپ 22 سے 28 دسمبر کو بہاﺅلپورپنجاب میں منعقد ہوگی
ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے صدر و ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی سپورٹس ڈائریکٹریٹ اور پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے کے تعاون سے 22 سے 28 دسمبر 2024 کو بہاﺅلپور میں 32 ویں نیشنل ہینڈ بال چیمپئن شپ منعقد ہوگی
جس میں چاروں صوبوں سمیت تمام ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں شرکت کریں گی اس سلسلے میں خیبرپختونخوا ہینڈ بال ٹیم کی سلیکشن 04 دسمبر 2024 کو صبح 10.00 بجے ہاسٹل نمبر 02 گراو ¿نڈ، پشاور یونیورسٹی میں ہوں گی
جس کی سلیکشن کمیٹی میں صوبائی ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے صدربحرکرم کنوینیئر ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نورزادہ ، نائب صدر ارشد حسین ،جائنٹ سیکرٹری صفدر خان اور فنانس سیکرٹری سجاد خان شامل ہیں ،
صدر صوبائی ہینڈ بال ایسوسی ایشن بحرکرم نے امید ظاہر کیکہ نیشنل چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ٹرافی ضرور اپنے نام کریگی ۔
انہوں نے تمام ہینڈ بال کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹرائلز میں بروقت شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ ایک بہترین ٹیم کا انتخاب عمل میں لایا جاسکے