مورس ویل اسمیپ آرمی کا 100 فیصد جیت کا ریکارڈ برقرار

مورس ویل اسمیپ آرمی کا 100 فیصد جیت کا ریکارڈ برقرار

ابوظبی (نوازگوھر) ابوظبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 10 میچ میں مورس ول اسیمپ آرمی نے اپنی فتح کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے چرتھ اسلانکا کی شاندار اننگز اور شاندار باؤلنگ کی بدولت ٹیم کو تین رنز سے فتح دلائی۔

مورس ویل نے بلز کے چھوڑے گئے کیچز کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ چریتھ اسلانکا کی 25 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کی بدولت اسمیپ آرمی نے مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے۔

بینٹن نے ہدف کے تعاقب میں دہلی کو اچھا آغاز دیا اور 11 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔ تاہم جب محمد زاہد نے اپنی پہلی گیند سے وکٹ حاصل کی تو پانسہ مورس ویل کی طرف مڑگیا ۔

محمد زاہد، قیس احمد اور کریم جنت کے چند سخت اوورز سے مورس ویل نے دہلی بلز کو آگے بڑھنے نہیں دیا۔ زاہد نے آخری اوور میں دو وائڈ گیندیں پھینکیں جس سے مقابلہ سنسنی خیز مقابلے میں بدل گیا۔

دہلی بلزکو آخری گیند پر جیت کے لئے پانچ رنز کی ضرورت تھی ، ڈیوڈ رن آؤٹ ہوگئے اور اسمیپ آرمی نے یہ میچ 3 رنز سے جیت لیا۔

تعارف: News Editor