ٹی 10 کی عالمی کرکٹ میں جگہ موجود ہے، جمی نیشم

 

ٹی 10 کی عالمی کرکٹ میں جگہ موجود ہے، جمی نیشم

ابوظبی (نوازگوھر) نیوزی لینڈ کے بین الاقوامی کھلاڑی جمی نیشم ابوظبی ٹی 10 کے 8 ویں ایڈیشن میں شرکت ہوگئے ہیں۔ اگرچہ ٹیم اپنے ابتدائی 3 میچز میں شکست کے بعد نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

تاہم آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ یہ صرف وقت کی بات ہے جب ان کی قسمت بدل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی تک نتائج نہیں ملے ہیں تاہم جہاں تک نئی ٹیم اور نئے ماحول کے لئے ہمارے سیٹ اپ کا تعلق ہے یہ واقعی اچھا چل رہا ہے.

ابوظبی میں مقامی میڈیا کے ساتھ ورچوئل میڈیا گول میز کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے نیشم نے کہا کہ کھلاڑی پردے کے پیچھے سخت محنت کر رہے ہیں۔

نیشم گزشتہ برس ناردرن واریئرز کی جانب سے کھیلے تھے بلے اور گیند دونوں سے اچھی مہارت کا مظاہرہ کیا تھا۔ واپسی کی وجوہات سے متعلق پوچھے جانے پر 34 سالہ کھلاڑی نے وضاحت کی کہ ابوظبی ٹی 10 بین الاقوامی ستاروں کی توجہ کیوں حاصل کر رہا ہے۔

تعارف: News Editor