ٹی 10 کے مختصر فارمیٹ میں معمولی غلطی ساری محنت برباد کرسکتی ہے، محمد عامر

ٹی 10 کے مختصر فارمیٹ میں معمولی غلطی ساری محنت برباد کرسکتی ہے، محمد عامر

ابوظہبی (سپورٹس لنک) پاکستان کے محمد عامر ابوظہبی ٹی 10 میں نیویارک اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ ٹیم ابوظہبی کے خلاف محمد عامر کی کارکردگی بہت ہی متاثر کن رہی جس کے سبب انہوں نے اپنی ٹیم کو 9 وکٹوں سے فتح دلائی۔
محمد عامر نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا یہ میچ جیتنا ضروری تھا ہم نے ابھی شکست نہیں مانی ہے اور ہم اب بھی دوڑ میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک مختصر فارمیٹ ہے جس میں غلطی کا امکان بہت کم ہے۔ معمولی غلطی آپ کو ٹورنامنٹ سے باہر کرسکتی ہے۔ ایک ٹیم کی حیثیت سے ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہمارے تین میچز ہیں جو ہمارے لئے اہم ہیں۔

نیو یارک اسٹرائیکرز اپنے آئندہ میچ میں یو پی نوابز کے مدمقابل ہوگی ۔ ابوظہبی ٹی 10 میں نیویارک اسٹرائیکرز کے پلے آف کے لئے کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہیں۔

تعارف: News Editor