پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان/ زمبابوے ون ڈے سیریز

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جائے گا

آل راؤنڈر جہاندار خان اور فاسٹ باؤلر عباس آفریدی بلاوائیو پہنچ گئے

دونوں کھلاڑیوں کو احمد دانیال اور شاہ نواز دھانی کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جائے گا، جیتنے والی ٹیم سیریز اپنے نام کر لے گی۔ تیسرا ایک روزہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 12 بجے شروع ہو گا،

فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہ نواز دھانی انجری کا شکار ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان قومی سکواڈ میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، شاہینوں نے 146 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 18.2 اوورز میں پورا کرلیا تھا، اوپنر بلے باز صائم ایوب 62 گیندوں پر 113رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

تعارف: News Editor