پاکستان نے چوتھے ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا


پاکستان نے نیپال بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر چوتھے ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بدھ کو لاہورکے غنی انسٹی ٹیوٹ گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچ میں نیپال نے پہلے کھیلتے ہوئے 18 اوورزمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنزبنائے۔

جواب میں پاکستان نے 101 کا ہدف محض 6.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے مکمل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر نعمت اللہ نے 30 گیندوں پر 73 اور محمد صفدر نے 14 گیندوں پر ناقابل شکست 24 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم نے اب تک ہونے والے 3 ایڈیشنز میں سے گزشتہ 2 جیت کر ورلڈ کپ پاکستان کو دلوایا جبکہ اس نے پہلے ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی تھی۔ پاکستان نے 13 میں سے 11 انٹرنیشنل سیریز جیتی ہیں۔

تعارف: News Editor