دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی واپسی ہوگی جبکہ فخر زمان کا نام بھی زیر غور ہے۔
چیمپئینز ٹرافی کو مدنظر رکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کی جانب سے فخر زمان کی ٹیم کو ضرورت قرار دیا گیا ہے لہٰذا وائٹ بال فارمیٹ میں جلد ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔
جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ بال ٹیم کیلئے امام الحق کا نام بھی سامنے آیا ہے تاہم صائم اور عبداللہ کی موجودگی میں فیصلہ میچ کو دیکھتے ہوئے کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے اختتام یا پہلے ٹی 20 میچ کے بعد دورہ جنوبی افریقہ کیلئے سکواڈز کا اعلان متوقع ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کو سامنے رکھتے ہوئے فخر زمان کو ٹیم کی ضرورت قرار دیا گیا ہے جبکہ ریڈ بال ٹیم کے لیے امام الحق کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر اتفاق کیا گیا ہے، سینئر بیٹرز اور باؤلرز کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں آرام دیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ کھلاڑیوں کا کیمپ جلد جنوبی افریقہ میں لگانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ون ڈے، 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔