مینز انڈر19 ایشیا کپ کاآغاز آج سے ہوگا
دبئی،28 نومبر۔2024؛ نوازگوھر
اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیاکپ کا آغازرواں ہفتے سے ہونے جا رہا ہے ،آٹھ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ جمعہ کے روز سے شروع ہو گا۔
پچاس اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹ میں گروپ اے کے میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونگے جبکہ گروپ بی کے میچزشارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔
پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، جاپان اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ افغانستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں 6 دسمبر کو شیڈول سیمی فائنل کھیلیں گی،
جبکہ فائنل 8 دسمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10دس بجے شروع ہونگے۔
سعد بیگ کی قیادت میں پاکستان 30 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنا افتتاحی میچ میں بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان اسی اسٹیڈیم میں 2 اور 4 دسمبر کو متحدہ عرب امارات اور جاپان کے خلاف کھیلے گا۔
15 رکنی اسکواڈ میں سے چار کھلاڑیوں محمد ریاض اللہ، سعد بیگ، شاہ زیب خان اور طیب عارف نے دسمبر 2023 میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ کے آخری ایڈیشن میں پاکستان کی نمائندگی کررکھی ہے۔
پاکستان کی ٹیم سہہ ملکی ٹورنامنٹ افغانستان اور یو اے ای کے ساتھ اس وینیو پر کھیل چکی ہے ، فائنل میں افغانستان کے خلاف پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
پاکستان کھلاڑیوں نے کنڈیشنر کا بھرپور استعمال کرتے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا،شازیب خان نے پانچ میچز میں 330 بنائے جبکہ عثمان خان نے پانچ میچز میں 314 رنز بنائے،اسی طرح عبدالسبحان اور علی رضا نے نو نو وکٹیں حاصل کیں۔
سعد بیگ نے پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہم ابھی کچھ ہفتوں سے دبئی میں ہیں اور سہ فریقی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اگرچہ ہم فائنل نہیں جیت سکے لیکن کھلاڑیوں کو حالات سے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا بہترین موقع فراہم ملااور اب ہم ایشیا کپ کے لیے تیار ہیں۔
کوچنگ اسٹاف ہماری رہنمائی کے لیے موجود ہے، اور کھلاڑی اپنی بہترین کوششیں کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ ہم سب اس ٹورنامنٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں، اور ہر کوئی موقع ملنے پر اپنا بہترین کھیل پیش کرتا ہے۔
ٹورنامنٹ کی تمام ٹیمیں مضبوط ہیں اور ہم جانتے ہیں یہاں اچھے مقابلے ہونگے۔
اے سی سی ایشیا کپ کے لیے پاکستان انڈر 19 اسکواڈ ؛
سعد بیگ (کپتان، وکٹ کیپر) (کراچی)، عبدالسبحان (ایبٹ آباد)، احمد حسین (پشاور)، علی رضا (سیالکوٹ)، فہام الحق (لاہور)، فرحان یوسف (لاہور)، ہارون ارشد (کراچی) ، محمد احمد (لاہور)، محمد حذیفہ (بہاولپور)، محمد ریاض اللہ (ایبٹ آباد)،
نوید احمد خان (کراچی)، شاہ زیب خان (ایبٹ آباد)، طیب عارف (سیالکوٹ)، عمر زیب (ایبٹ آباد) اور عثمان خان (فاٹا)
30نومبر – پاکستان بمقابلہ بھارت
2 دسمبر۔پاکستان بمقابلہ متحدہ عرب امارات
4دسمبر – پاکستان بمقابلہ جاپان