ابوظہبی ٹی 10 میں دکن گلیڈایٹر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

ابوظہبی ٹی 10 میں دکن گلیڈایٹر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 میں دکن گلیڈی ایٹرز نے بنگلہ ٹائیگرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ یونٹ نے گیند کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

اور بنگلہ ٹائیگرز کے بیٹنگ یونٹ پر مکمل غلبہ حاصل کیا۔ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میچ کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا کیونکہ ٹیم نے پہلی وکٹ 10 رنز پر کھو دی اور کبھی بھی پٹری پر واپس نہیں آسکی۔

وہ آٹھویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے اور آخر کار 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز پر اننگز کا اختتام کیا۔پاکستانی افتخار احمد نے 14 گیندوں پر 19 جبکہ بنگلہ دیش کے آل راونڈر شکیب الحسن نے 23 گیندوں پر 16 رنز بنائے۔

افغانستان کے راشد خان نے 8 گیندوں پر 12 رنز بنائے۔بعد ازاں دکن گلیڈی ایٹرز نے اوپنر ٹام کوہلر کیڈمور کو 9 رنز پر کھو دیا لیکن ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز اور کپتان نکولس پورن نے انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جوس بٹلر کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنایا کہ مزید وکٹیں نہ گریں۔

پورن نے 13 گیندوں پر ناقابل شکست 36 رنز بنائے جس میں پانچ چھکے بھی شامل تھے۔ دوسری جانب بٹلر نے 13 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی جس میں تین وکٹیں اور ایک چوکا شامل تھا۔

اس فتح کے ساتھ گلیڈی ایٹرز ٹورنامنٹ میں اب تک 6 میچوں میں سے 5 جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست پوزیشن پر پہنچ گئی ہے اور اس کے 10 پوائنٹس ہیں۔ بنگلہ ٹائیگرز 6 میچوں میں صرف دو جیت اور چار پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

تعارف: News Editor