راولپنڈی ; رپورٹ ; ذوالفقار علی خان
راولپنڈی ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتما م وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدائت پر کھیلتا پنجاب انٹرکلب ڈویژن لیول کے مقابلوں کا افتتاح کر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ایم این اے ملک ابرار، ممبرصوبائی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات شازیہ رضوان، ایم پی اے طاہرہ مشتاق، ایڈیشنل کمشنر سید نذرت علی،
ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری وحید احمد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کے مقابلوں کا افتتاح کیا۔
ڈویژنل لیول کے ان مقابلوں میں اتھلیٹکس، کرکٹ ٹیپ بال، باسکٹ بال،فٹ بال،کبڈی،میٹ ریسلنگ،تایکوانڈو،ٹیبل ٹینس،
بیڈ منٹن،ہاکی،والی بال،اور تیر اندازی شامل ہیں۔
مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ایم این اے ملک ابرار نے وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکے کھیلتا پنجاب کے ویژن کو سراہا اور کہا کہ ان کی کوششوں کی بدولت آج پنجاب کے نوجوان ایک مرتبہ پھر سے کھیلوں کی جانب راغب ہیں اور مریم نواز نے پنجاب کے نوجوانوں میں مثبت سوچ کو پروان چڑہایا ہے
اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب کا نوجوان اب ناصرف کھیلوں کے میدان میں مقابلے جیت رہا ہے بلکہ زندگی کے مختلف شعبوں میں بھی اپنا منفرد مقام بنا رہا ہے۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات شازیہ رضوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز دن رات اس محنت اور کوشش میں لگی ہوئی ہیں کہ پنجاب کے نوجوان تعلیم، کھیل،انفارمیشن ٹیکنالوجی،صحت، زراعت،
انجینئرنگ اور تمام شعبوں میں بے انتہا ترقی کریں اور پاکستان اور بیرون ملک میں اپنا ایک منفرد مقام حاصل کریں۔یہی وجہ ہے کہ وہ نوجوانون کو ایک مرتبہ پھر کھیلوں کے میدانوں میں لائی ہیں
اور انہیں صحت مند سرگرمیوں کی جانب لانے میں پر عزم ہیں کھیلتا پنجاب صحت مند پنجاب اور آگے بڑھتا پنجاب ان کا ویژن ہے اور وہ کامیابی سے اپنے اس ویژن کی جانب کامزن ہیں۔
ایم پی اے طاہرہ مشتاق نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے کھیلتا پنجاب میں خوب محنت کریں اور ان مقابلوں سے بہترین تجربات حاصل کر کے مستقبل میں کھیلوں کی دنیا میں ناصرف پنجاب بلکہ پاکستان کا نام روشن کریں
اولمپکس اور دنیا میں ہونے والے دیگر بڑے مقابلوں میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کریں نوجوانون کے لئے کھیلتا پنجاب بنیاد ہے عالمی مقابلوں میں شامل ہونے کی۔
ایدیشنل کمشنر سید نذرت علی نے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زوردیا اور کہا کہ کھیل ہمیں برداشت رواداری اور مثبت انداز میں دوسروں سے مقابلہ کرنا سکھاتے ہیں۔