حیدرآباد(رپورٹ عامر کفایت) کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے اور ان کو آگے بڑھنے کے مواقعے ملتے ہیں اسی لئے ذیادہ سے ذیادہ کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں
ان خیالات کا اظہار سینئر میڈیکل آفیسر سندھ یونیورسٹی جامشورو ڈاکٹر اربیلا نے کیا انھون نے کہاکہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد مریم کیریو نے صوبائی وزیر کھیل محمد بخشں مہر کی ہداہت پر شاندار اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد کر کے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیاں فراہم کی ہیں جو کے مبارک باد کی مستحق ہیں،
اس موقع پر سابق ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ اسپورٹس بورڈ شہزاد پرویز بھٹی نے کہا کہ اب کھیلے گا حیدرآباد کا شاندار سلوگن سے مریم کیریو نے جو کھیلوں کا آغاز کیا ہے
وہ قابل تعریف ہے اگر صوبائی وزیر محمد بخش مہر اور سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کی سرپرستی اسی طرح جاری رہے تو انشاء اللہ حیدرآباد سے بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھلاڑی سامنے آئیں گے
جو حیدرآباد اور سندھ کا نام روشن کریں گے انھوں نے کہاکہ مریم کیریو کی سرپرستی مین ان کی ٹیم نے شاندار انداذ مین اقبال ڈے اسپورٹس فیسٹول منعقد کیا ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے
قبل ازیں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد مریم کیریو نے مہمان گرامی ڈاکٹر اربیلا، شہزاد پرویز بھٹی، ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد ناصر علی اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہویے کہا کہ صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر اور سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری،
ڈائریکٹر اسپورٹس امداد علی ابڑونے جس طرح ہم پر اعتماد کیا ہم نے ان کی سرپرستی میں شاندار ایونٹ آرگنائز کیا اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام کرتے رہیں گے،
اس موقع پر ڈی ایس او جیند شیخ، چیف ڈایریکٹر فزیکل ایجوکیشن میڈیم ریحانہ بھٹی، عقیل احمد، سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن خرم رفیع، وسیم خان مصباح ، ایونٹ کو آرڈینٹر فیضان شیخ، میڈیا کو آرڈینٹر عامر کفایت، شاہد ولی، حمیرا راجپوت،
شبیر گل، اسد بچانی، محمود ذئی،عائشہ ارم پرویز شیخ، صنم بلوچ، ڈاکٹر خالد،سدراہ اور دیگر موجود تھے کھیلے گیے مقابلوں میں آرم ریسلنگ گرلز اوپن میں حیات اسکول نے پہلی، مینس اسپورٹس فاونڈیشن نے دوسری،
دی سسٹم اسکول نے تیسری، آرم ریسلنگ بوائز مینس اسپورٹس فاؤنڈیشن نے پہلی، ڈگری کالج لطیف آباد نمبر 11 نے دوسری، پبلک اسکول نے تیسری، آرچری گرلزمیں مینس فاونڈیشن نے پہلی، نذہت گرلز کالج نے دوسری،
اے بی فیٹنس فاؤنڈیشن نے تیسری، آرچری بوائز مین ڈگری کالج لطیف آباد 11نے پہلی،مینس فاونڈیشن نے دوسری، اے بی فاونڈیشن نے تیسری، ٹینس اوپن گرلز میں بختاور نے پہلی، کشف دعا نے دوسری، سحرش بیسٹ پرفامنس،
ٹینس بوائز 14مین جیند مہر نے پہلی، ماجد علی نے دوسری،احمد علی بیسٹ پرفارمنس، ٹینس انڈر 18 میں محمد علی خٹک نے پہلی، راشد علی نے دوسری، ٹینس مین سنگلز مین مزمل بھنڈ نے پہلی،
اسد بچانی نے دوسری، اسکوائش اوپن گرلز سارہ طارق نے پہلی، مالیکہ نے دوسری، بوائز جونیئر میں محمد علی نے پہلی، ہومید راجپوت دوسری، سینئر مین محمد علی نے پہلی، اسد بچانی نے دوسری، ٹگ آف وار وومن مین حیات کالج نے پہلی،
ڈگری کالج کوٹری نے دوسری، حیات اسکول نے تیسری، ٹگءآف وار گرلز میں دی اسٹم اسکول نے پہلی، حیات اسکول نے دوسری، ڈگری کالج کوٹری نے تیسری، ٹگ آف وار مین میں پبلک اسکول نے پہلی، ڈگری بوائز کالج کوٹری نے دوسری،
آئی ٹی کالج گرو نگر نی تیسری، بوائز میں پبلک اسکول نے پہلی، دی اسٹیم اسکول اسکائی کیمپس نے دوسری، کمپری ہنسو اسکول دس نمبر نے تیسری پوزیش حاصل کی