محکمہ سپورٹس کے زیراہتمام گوجرانوالہ میں کھیلتا پنجاب گیمز کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں آغاز ہو گیا۔
کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے مقابلوں کا افتتاح کیا، 6 اضلاع کےکھلاڑیوں میں میٹ ریسلنگ، تائیکوانڈو، والی بال کےمقابلے ہوئے، ان مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں نے خوب محنت کر رکھی تھی۔
میٹ ریسلنگ میں کھلاڑی ایک دوسرے کو چت کر نے کے لیے خوب داؤ پیچ کا استعمال کر تے رہے جبکہ تائیکوانڈو کے مقابلوں میں کھلاڑی لڑکیوں نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ایونٹ کے انعقاد سے کھلاڑی بہت خوش دکھائی دیئے۔
ان مقابلوں میں تین ہزار سے زائد کھلاڑیوں پر مشتمل لڑکے اور لڑکیوں کی ٹیموں کے درمیان الگ الگ بارہ مختلف کھیلیں ہونگی، ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے کھیلتا پنجاب گیمز کو ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔