انڈر 19ایشیا کپ ; بنگلہ دیش نے افغان ٹیم کو 45 رنز سے شکست دیدی

انڈر 19ایشیا کپ:بنگلہ دیش نے افغان ٹیم کو 45 رنز سے مات دیدی

انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم نے افغان ٹیم کو 45 رنز سے شکست دے دی۔دبئی میں کھیلے گئے ۔۔

میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 228 رنز بنائے اور افغان ٹیم کے لیے 229 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی طرف سے عزیز الحکیم نے 103اور کلام صدیقی نے 66 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ہدف کے تعاقب میں افغانستان ٹیم کی 48ویں اوور میں 183 رنز پر ہی سمٹ گئی، یوں بنگلہ دیشی ٹیم نے میچ 45 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

تعارف: News Editor