سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب گیمز کے مقابلے جاری
سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب گیمز والی بال کے فائنل میں اتفاق والی بال کلب شیخوپورہ نے گورنمنٹ کالج شیخوپورہ کلب کو سخت مقابلے کے بعد25-22سے شکست دے کر ٹائیٹل اپنے نام کرلیا ہے،
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے جیتنے والی ٹیم کومبارکباد دی ہے، جمعتہ المبارک کے روز نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں والی با ل کے دلچسپ مقابلے ہوئے،
پہلے میچ میں اتفاق والی بال کلب شیخوپورہ نے فالکن ہاکی سکول چاہ میراں کلب کو 25-10سے شکست دے دی،گورنمنٹ کالج شیخوپورہ والی بال کلب نے فالکن ہاکی سکول چاہ میراں کلب کو 25-11پوائنٹس سے ہرادیاہے،
اتفاق فالکن والی بال کلب شیخوپورہ نے گورنمنٹ کالج شیخوپورہ کو25-20سے شکست دے دی جبکہ فائنل میں اتفاق والی بال شیخوپورہ نے گورنمنٹ کالج شیخوپورہ کلب کو سخت مقابلے کے بعد25-22سے شکست دی ہے،
نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلتا پنجاب گیمز کے ڈویژنل سطح کے ہاکی میچز کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں شیخوپورہ نے خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کو 2-1سے شکست دے دی ہے،
شیخوپورہ کی جانب سے ریحان صائم، محمد عبداللہ ایک ایک گول کیا جبکہ خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کی جانب سے واحد گول میرحمزہ نے کیا۔ڈویژنل سپورٹس سپورٹس آفیسر لاہور رانا ندیم انجم اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویز عباس میچز کے موقع پر موجوو تھے