میسی کے بیٹے تھیاگو کا ارجنٹائن یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں ڈیبیو
ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی کے بڑے بیٹے تھیاگو میسی نے روزاریو کے دیہی علاقے میں کھیلے جانے والے ’نیوویلز کپ‘ یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں ڈیبیو میچ کھیلا ہے۔
امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق 12 سالہ تھیاگو نے انٹر میامی کی یوتھ ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے اپنے والد کی طرح نمبر 10 کی جرسی پہن کر میدان میں قدم رکھا ہے۔
لیونل میسی نے بھی اپنے فٹبال کیریئر کا آغاز ارجنٹائن کی اسی کلب سے کیا تھا، یہ فٹبال کلب دارالحکومت بیونس آئرس سے 300 کلومیٹر شمال مغرب میں ہے۔
انٹر میامی کی ٹیم کو پیر کے روز نیوویلز اولڈ بوائز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 0-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تھیاگو میسی کا ڈیبیو میچ دیکھنے کے لیے لیونل میسی خود تو موجود نہیں تھے تاہم ان کی اہلیہ انتونیلا، دادا جارج ، دادی سیلیا اور خاندان کے دیگر افراد سٹیڈیم میں موجود تھے۔